Friday, 19 April 2024, 04:36:41 am
گلگت چترال ایکسپریس وے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ کی منظوری آئندہ ہفتے دی جائے گی:خرم آغا
April 09, 2021

شاہراہوں کے قومی ادارے کے چیئرمین محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ گلگت چترال ایکسپریس وے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ کی منظوری آئندہ ہفتے دی جائے گی جس پر چھیالیس ارب روپے لاگت آئے گی۔اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیرا علیٰ محمد خالد خورشید کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ حتمی منظوری کے لئے منصوبہ بندی کمیشن کو بھیجی جائے گی۔این ایچ اے کے چیئرمین نے کہا کہ بابو سر سرنگ منصوبے کے قابل عمل ہونے کے حوالے سے بھی کام جلد شروع کیا جائے گا۔