Thursday, 25 April 2024, 02:54:56 pm
یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن رمضان المبارک کے دوران عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خوردونوش فراہم کرے گی
April 09, 2021

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن رمضان المبارک کے دوران عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خوردونوش فراہم کرے گی۔یہ بات یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے پاکستان ٹیلی ویژن سے باتیں کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورز رمضان المبارک کے دوران دور دراز علاقوں میں لوگوں کو ارزاں نرخوں پر معیاری اور تازہ مصنوعات کی فراہمی کے لئے گاڑیوں کے ذریعے اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا دائرہ بڑھائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی تمام اشیائے خوردونوش گاڑیوں پر بنائے گئے سٹورز میں دستیاب ہوں گی۔