وزیر خزانہ حماد اظہر نے تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے جس سے کورونا کی وباء کے باوجود بڑے پیمانے پر ترقی میں مدد ملی۔
وہ پنجاب کے محنت اور افرادی قوت کے وزیر انصر مجید خان کی سربراہی میں سٹون کرشنگ ایسوسی ایشنز کے سینئر ارکان کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس میںجمعہ کے روز اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔وفد نے وزیر خزانہ کو ٹیکس بالخصوص سیلز ٹیکس سے متعلق امور سے آگاہ کیا اور سٹون کرشنگ انڈسٹری کی سہولت کیلئے ٹیکس کے عمل کو آسان بنانے کی درخواست کی ۔وزیر خزانہ نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ سٹون کرشنگ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کرے تاکہ متعلقہ فریقوں کے اتفاق رائے سے ٹیکس کا موثر نظام وضع کیا جاسکے۔