Thursday, 28 March 2024, 11:44:25 pm
پاکستان نیوزی لینڈپریکٹس، کرکٹ میچوں کیلئے راولپنڈی سٹیڈیم کا ٹریفک پلان جاری
September 09, 2021

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچوں اور کرکٹ میچوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کیا ہے ۔ پلان کے مطابق فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مری روڈ راولپنڈی پریکٹس میچوں اور کرکٹ میچوں کے اختتام تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔راول ڈیم اور اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کوایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا۔راولپنڈی میں ٹریفک کو ڈھوک کالا خان ، کھنہ اور کورال سے داخلے کی اجازت ہوگی۔راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک سکستھ روڈ اور سید پور روڈ کے ذریعے اسلام آباد میں داخل ہوگی۔