آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں قرارداد کشمیر کی متفقہ منظوری سے بھارت کا یہ پروپیگنڈا زائل ہوگیا کہ کشمیر کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
وہ بدھ کے روز میرپور میں جموں وکشمیر ہائوس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السود نے اسلامی سربراہ کانفرنس کے صدر کی حیثیت سے واضح طورپر اپنی افتتاحی تقریر میں بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں۔