انڈونیشیا کے حکام کو مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جو دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کے فوراً بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
طیارے کے ملبے کے مشتبہ ٹکڑے اور انسانی اعضاء بھی ملے ہیں۔طیارے میں پچاس مسافر اور عملے کے بارہ ارکان سوار تھے اور ان سب کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔