Tuesday, 19 January 2021, 03:56:39 am
بھارت ، ہریانہ پولیس کا کسان مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال
January 10, 2021

بھارت میں ہریانہ کی پولیس نے ضلع کرنال کے ایک گائوں کی طرف مارچ کرنے والے ہزاروں کسان مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے جہاں وزیراعلی ایک تقریب سے خطاب کرنے والے تھے ۔

کسانوں نے جو غیرمنصفانہ زرعی قوانین کی منسوخی کامطالبہ کررہے ہیں سیاہ پرچم اُٹھا رکھے تھے اور وہ بھارتیا جنتاپارٹی کی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔