Friday, 29 March 2024, 12:03:38 pm
معلومات کے تحفظ کا مستحکم قانون متعارف کرانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں:فوادچوہدری
January 10, 2021

سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہریوں کی نجی زندگی کے تحفظ کیلئے معلومات کے تحفظ کا ایک مستحکم قانون متعارف کرانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔وٹس ایپ کی صارفین کی معلومات کا تبادلہ کرنے کی اجازت کی پالیسی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک یکطرفہ نقطہ نظر اپنانے کی بجائے بڑے پیمانے پر مشاورت کے بعد پالیسی تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔وٹس ایپ کے صارفین اگر اس سہولت کا استعمال جاری رکھنا چاہتے ہیں تو انھیں آئندہ ماہ کی آٹھ تاریخ تک اس نئی پالیسی پر اتفاق کرنا ہوگا ۔