Thursday, 18 April 2024, 12:22:10 pm
وزیر ہوابازی،جاپانی سفیر کا محکمہ موسمیات میں جدید ترین ریڈار سسٹم کاافتتاح
February 10, 2021

وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور پاکستان میں جاپان کے سفیر Matsuda Khuninori نے بدھ کے روزاسلام آباد میں محکمہ موسمیات میں مشترکہ طور پر جدید ترین ریڈار سسٹم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معلومات کی بروقت اور درست فراہمی سے عوام کو قدرتی آفات سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔جاپانی سفیر Mutsuda Kuninori نے پاکستان کے عوام کے لئے اپنے ملک کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔