Friday, 19 April 2024, 07:05:18 pm
انسانی زندگی قیمتی ہے اور اس کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضیا اللہ لانگو
April 10, 2021

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ انسانی زندگی قیمتی ہے اور اس کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ہفتے کے روز لاہور میں بلوچستان اور پنجاب کے ریسکیو کے 323اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ امدادی اہلکار حقیقی ہیرو ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں جامع ایمرجنسی مینجمنٹ نظام کے قیام کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس کی پیروی کرے گی۔