Friday, 19 April 2024, 03:03:32 pm
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت
April 10, 2021

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثامینAl-othaimeen نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حوثیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جزان پر بلیسٹک میزائل داغا جبکہ خمیس مشیط پر مسلح ڈورون سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کیلئے حملہ کیا تھا۔ سعودی عرب کی زیر کمان اتحادی افواج نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا تھا۔ادھر بحرین اور متحدہ عرب امارات نے بھی ان حملوں پر شدید مذمت کی ہے۔