Thursday, 25 April 2024, 05:37:04 pm

مزید خبریں

 
غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ کی محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ کےاجراء کیلئےمتعلقہ حکام سےرابطے کی ہدایت
April 10, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹ کے اجراء کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔جسٹس جاوید اقبال اورجسٹس TASHI RABSTAN پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ بات محبوبہ مفتی کی طرف سے انھیں پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے بارے میں فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے کہی ۔مارچ کے آغاز پر محبوبہ مفتی نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں پاسپورٹ کے اجراء کی استدعا کی گئی تھی اوران کے مطابق حکام نے پاسپورٹ کے اجراء میں تین ماہ سے زائد کی تاخیر کی ہے ۔انہوں نے گیارہ دسمبر2020ء کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے درخواست دی تھی جس کی معیاد اکتیس مئی 2019ء کو ختم ہوگئی تھی۔