Wednesday, 24 April 2024, 06:48:14 am
پاکستان کاآئین ملک کے ہرشہری کو تحفظ اورمساوی حقوق فراہم کرتاہے:اسدقیصر
April 10, 2021

قومی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصرنے کہاہے کہ پاکستان کاآئین ملک کے ہرشہری کو تحفظ اورمساوی حقوق فراہم کرتاہے۔آج پاکستان کے 48ویں یوم آئین کے موقع پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ آئین کاتقدس برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔سپیکر نے کہاکہ یہ موجودہ سیاسی قیادت کی بھی ذمہ داری ہے کہ آئین پرعمل کیاجائے اور وفاقی اکائیوں کو آئین میں دیئے گئے اختیارات کی منتقلی یقینی بنائی جائے۔اسدقیصرنے کہاکہ موجودہ حکومت آئین میں دیئے گئے عوام کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھر پو کوشش کررہی ہے۔اس موقع پراپنے پیغام میں ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ آئین کی بالادستی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے۔