Thursday, 28 March 2024, 03:21:58 pm
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سےہرادیا
April 10, 2021

 پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئےمیچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔