Saturday, 20 April 2024, 03:52:37 pm
سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس مریضوں کیلئے1775بستر مختص کر دیئے گئے ہیں، یاسمین راشد
April 10, 2021

پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس مریضوں کیلئے1775بستر مختص کر دیئے گئے ہیں۔

ہفتے کے روز لاہور میں صوبے بھر میں کورونا وائرس مریضوں کے علاج کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہستالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔