Thursday, 25 April 2024, 01:56:23 pm
بھارت ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگانے کیلئے شدید دباؤ کا شکار
May 10, 2021

فائل فوٹو

بھارت ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگانے کیلئے شدید دباؤ کا شکار ہے کیونکہ ملک دنیا کے بدترین کورونا وبا کی لہر کی لپیٹ میں ہے۔

نصف سے زائد بھارتی ریاستوں اور اتحادی علاقوں نے کورونا وبا کے قومی لاک ڈاؤن سے نمٹنے کیلئے اپنے احکامات نافذ کئے ہیں۔بھارت کی وزارت صحت کے مطابق آج ملک بھر میں تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار ایک سو اکسٹھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔بھارت میں وباء کے بعد سے اب تک زیرعلاج مریضوں کی کل تعداد دوکروڑ بیس لاکھ سے زائد ہے۔وزارت صحت کے مطابق آج تین ہزار سات سو چون اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ریکارڈ دو لاکھ چھیالیس ہزار ایک سو سولہ ہو گئی ہے۔وبا سے پیدا ہونے والا بحران بھارت کے نظام صحت کو تباہ کر رہا ہے اور بستروں، آکسیجن اور طبی عملے کی شدید قلت ہے۔