Friday, 19 April 2024, 06:16:07 am
حکومت کراچی میں پندرہ سو ایکڑ اراضی پر نئے صنعتی پارک کے قیام کیلئے کام کررہی ہے، خسرو
September 10, 2021

صنعت و پیداوار کے وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں پندرہ سو ایکڑ اراضی پر نئے صنعتی پارک کے قیام کے لئے کام کررہی ہے۔

آج (جمعہ)کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس بریفنگ سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صنعتی پارک منصوبے کے لئے سات ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت سٹیل مل کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس سے پورا استفادہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوہے کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ اقدام ضروری ہے جو سردست ایک کروڑ میٹرک ٹن ہے اور سال2024-25 ء تک اس کے دو کروڑ میٹرک ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے۔ا س موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گرین بس منصوبے کا باضابطہ افتتاح آئندہ ماہ ہوگا جس سے اس شہر کے لوگوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔