Thursday, 28 March 2024, 04:02:02 pm
حکومت شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال چاہتی ہے، وزیراطلاعات
September 10, 2021

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں شفافیت کے حوالے سے حکومتی تجاویز پر اعتراضات کررہی ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں شفاف اور قابل اعتبار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال چاہتی ہے۔وہ آج (جمعہ)اسلام آباد میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور پارلیمانی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف خصوصاً پاکستان مسلم لیگ نواز الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے آئینی ترمیم کو متنازعہ بنانے کے لئے دانستہ طور پر کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں شفافیت کے حوالے سے حکومتی تجاویز پر اعتراضات کررہی ہے۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو کسی صورت ملک میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے تارکین وطن پاکستانیوں کویقین دلایا کہ حکومت انہیں ووٹنگ کا حق دینے کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی۔