Thursday, 18 April 2024, 09:04:17 pm
کوروناوائرس کی روک تھام کیلئےاسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے24اضلاع میں عائدپابندیوں میں توسیع
September 10, 2021

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرنے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے24اضلاع میں عائدپابندیوں میں بدھ تک توسیع کافیصلہ کیاہے۔این سی او سی نے اس وباء سے بڑے پیمانے پرمتاثرہ اضلاع میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ اپنے روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاکہ چاردیواری کے اندراورکھلی جگہ پراجتماعات، تمام قسم کے جیمز ، اندرون شہرپبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی شعبے پربدھ تک پابندیاں برقراررہیں گی۔اجلاس نے تمام وفاقی اکائیوں کو ان پابندیوں پرعملدرآمدکے لئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔