Friday, 29 March 2024, 07:53:31 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کا شدید بارشوں کے پیشِ نظر متعلقہ محکموں کو فوری امدادی کارروائیوں کیلئے تیاررہنے کی ہدایت
September 10, 2021

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شدید بارشوں کے پیشِ نظر متعلقہ محکموں کو فوری امداد اور بچائو کی کارروائیوں کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔آج ایک حکمنامے میں انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کم سے کم ممکنہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کی مکمل نگرانی کی جائے اور کہا کہ جلد نکاسی آب کی جائے تاکہ بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں جمع نہ ہو سکے۔