Wednesday, 17 April 2024, 02:56:14 am
صدر کا گوجرانوالہ میں ڈینٹل ویلفیئر کمپلیکس اور موبائل ڈینٹل کلینک کا افتتاح
September 10, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گوجرانوالہ میں ڈینٹل ویلفیئر کمپلیکس اور موبائل ڈینٹل کلینک کا افتتاح کیا تاکہ مستحق مریضوں کا علاج کیاجاسکے ۔

آج(جمعہ) ایوان صدر اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دانتوں اور منہ کی بیماریوں کے حوالے سے بروقت مشورے اور احتیاطی تدابیر کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔یہ بھی بتایاگیا کہ موبائل ڈینٹل کلینک کو جدید طبی آلات سے لیس کیاجائے گا اورغریب وغیرمراعات یافتہ طبقات کو دانتوں اور ORAL صحت کی سستی خدمات فراہم کی جائیںگی ۔تقریب کو یہ بتایاگیا کہ موبائل ڈینٹل یونٹس دانتوں کے مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ملک کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کرے گا۔