Saturday, 20 April 2024, 04:01:59 am
بھارتی سپریم کورٹ کی زرعی شعبے کیلئے متنازعہ قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج پر تعطل ختم کرنے میں ناکامی پر حکومت پر نکتہ چینی
January 11, 2021

فائل فوٹو

بھارت میں سپریم کورٹ نے زرعی شعبے کے لئے متنازعہ قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج پر تعطل ختم کرنے میں ناکامی پر حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔

چیف جسٹس SHARAD ARVIND BOBDE نے سماعت کے دوران کہا کہ حکومت جس طرح سے مظاہرین سے نمٹ رہی ہے ہمیں اس پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہم تنازعہ کسانوں کو پریشانی کا باعث بنا رہا ہے۔اعلیٰ جج نے حکومت کو قانون سازی روکنے کی تجویز دی جبکہ کسانوں کے خدشات کو سنا گیا اور کہا کہ اگر دونوں فریقین میں تعطل رہا تو عدالت احکامات صادر کرے گی۔دارالحکومت نئی دہلی کے نواح میں ایک مہینے سے ہزاروں کسانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور راستے بند کئے ہوئے ہیں اور اس ماہ کی 26 تاریخ کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔