Friday, 26 April 2024, 01:31:27 am
چین نے بھارت کو حالیہ برسوں میں زبردست فوجی محاذ آرائی اور تصادم کا ذمہ دار ٹھہرایا
April 11, 2021

چین نے بھارت کو حالیہ برسوں میں زبردست فوجی محاذ آرائی اور تصادم کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

چین کے سابق فوجی اتاشیCheng Xizhongنے آج(اتوار) ایک بیان میں کہا کہ زبردست فوجی محاذ آرائی نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے اگست2019ء میں آرٹیکل370 میں ترمیم کرنے اور اس کی طرف سے چین کے علاقے میں لداخل یونین ٹراٹری قائم کرنے کا اعلان کی وجہ سے ہوئیں۔Cheng نے کہا کہ بھارت ہمیشہ چالاکی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اگر نریندر مودی حکومت نے صورتحال کا غلط اندازہ لگا کر چین کے علاقے پر حملہ کیا تو چین کی فوج اس کا بھر پور جواب دے گی۔