Tuesday, 16 April 2024, 09:11:10 pm
چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 114 جاں بحق
April 11, 2021

  ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید ایک سو چودہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھیالیس ہزار چھیاسٹھ کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ ہزار پچاس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک وبا سے مجموعی طور پر پندرہ ہزار چارسو تینتالیس افراد جاں بحق جبکہ چھ لاکھ اکتیس ہزار سات سو مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔