Wednesday, 24 April 2024, 11:22:27 pm
حکومت کا 7ارب80 کروڑ روپے کے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان
April 11, 2021

 ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے وفاقی حکومت کے سات ارب اسّی کروڑ روپے کے خصوصی رمضان سہولت پیکیج کے تحت ارزاں نرخوں پر لوگوں کو روزمرہ ضرورت کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔پاکستان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان ٹیلی ویژن کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رمضان پیکیج میں چینی، آٹا، دالیں، کھجوریں، چاول، چائے، گھی، آئل، بیسن، مشروبات اور دودھ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر معیاری اشیائے خوردونوش یقینی بنانے کیلئے امدادی پیکیج شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی خریداری کے دوران کورونا سے بچائو کی تمام تدابیر اختیار کریں۔