Friday, 29 March 2024, 06:44:35 pm
ممتاز پس پردہ گلوکار احمد رشدی کی38 ویں برسی
April 11, 2021

ممتاز پس پردہ گلوکار احمد رشدی کی38 ویں برسی اتوار کے روز منائی گئی۔

وہ چوبیس اپریل1934 کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے اور انہوں نے تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی۔

احمد رشدی نے پاکستانی سینما کی تاریخ میں اردو،انگریزی،پنجابی،بنگالی،سندھی اور گجراتی زبانوں میں سب سے زیادہ تعداد میں پانچ سوتراسی فلموں کیلئے تقریباً  پانچ ہزار نغمہ گائے جو ایک ریکارڈ ہے۔

انہیںوحید مراد پر فلمائے گائے پہلے پوپ گیت کوکو کوری نا کے باعث شہرت ملی جو پاکستان کی موسیقی کی تاریخ میں انتہائی مقبول ہوا۔

ان کے معروف گیتوں میں فلم ارمان کیلئے گول گپے والا اور اکیلے نا جانابہت مشہور ہوئے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازگی بھرتے ہیں۔

انہیں پاکستانی فلم کی موسیقی کے عروج کے دور کا ایک اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔

انہیں ان کے انتقال کے بیس سال بعد 2003 میں موسیقی کی دنیا میں گرانقدار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔