Friday, 19 April 2024, 12:55:32 pm
شوپیاں،بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
April 11, 2021

فائل فوٹو۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزیدپانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد جمعرات سے اب تک مقبوضہ وادی میں شہدا کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے تین نوجوانوں کوشوپیاں کے علاقے ہادی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جبکہ دو نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقےBijbehara میں شہید کیاگیا۔ادھر بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی خصوصاً نوجوانوں کے وحشیانہ قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔