Friday, 19 April 2024, 04:36:48 am
فوادچوہدری کی پاکستان کرکٹ ٹیم کوزمبابوے میں مسلسل دوسری سیریزجیتنےپرمبارکباد
May 11, 2021

اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے میں مسلسل دوسری سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ کرکٹ پوری پاکستانی قوم کو متحد کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب ٹیم کوئی کامیاب حاصل کرتی ہے تو پاکستانی عوام کے دل خوش ہوجاتے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ہم کورونا وائرس کی وباء کے اس مشکل وقت میں لوگوں کو خوشی کا موقع فراہم کرنے پر کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کے مشکور ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کااظہارکیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم جیت کا یہ سلسلہ برقراررکھے گی۔