Wednesday, 24 April 2024, 08:31:10 pm
مہاراشٹرمیں 2افرادسےقدرتی یورینیم برآمدی مودی حکومت کےعالمی سلامتی کیلئےخطرہ ہونےکی تصدیق
May 11, 2021

مہاراشٹر پولیس کی جانب سے سات کلو گرام قدرتی یورینیم کے ساتھ دو افراد کی گرفتاری نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ نریندرمودی کی سربراہی میں بھارتی حکومت عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایٹمی اور داعی امور کے ماہرین کی رائے ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی سے دو افراد سے پکڑی گئی انتہائی خالص درجے کی سات کلوگرام یورینیم بم کی تیاری کیلئے کافی ہے ۔اس واقعے سے بھارت میں تابکاری موادکے تحفظ سے متعلق سوالات نے جنم لیا ہے ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ بھارت میں افزودہ مواد کے تحفظ سے متعلق عالمی برادری کے کمزور ردعمل نے اس کے دوہرے معیار کو بے نقاب کردیا ہے اور اگر مستقبل میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو عالمی برادری برابر کی ذمہ دار ہوگی۔ماہرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہاکہ وہ بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات کی تحقیقات کا اعلان کرے کیونکہ ماضی میں بھارتی سیاستدان بھی انتہائی تابکاریورینیم کی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کو یورینیم کے ساتھ افراد کی گرفتاری پر وضاحت طلب کرنی چاہیے کیونکہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ ہندو دہشت گرد اس مواد کو ایٹمی بم بنانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔