Saturday, 20 April 2024, 01:49:18 pm
وزیرمذہبی امور کی غیر مسلح فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
May 11, 2021

مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے غیر مسلح فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے انسانی المیہ قرار دیا ہے۔

القدس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ترکی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے منگل کے روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان فلسطینی عوام کی اخلاقی' سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر نے کہا کہ غیر مسلح فلسطینیوں پر ظلم و بربریت اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے اور اس طرح کے اقدامات سے مذہبی آزادی متاثر ہوگی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور اس مسئلے کی سنجیدگی کا ادراک کریں۔کانفرنس میں ساٹھ مسلم ممالک کے سو سے زائد نمائندو ں نے شرکت کی۔