Friday, 29 March 2024, 08:19:06 pm
پاکستان کی نہتےاوربےگناہ فلسطینیوں پراسرائیل ظالمانہ حملوں کی شدیدمذمت
May 11, 2021

پاکستان نے نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیل ظالمانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔

اسلام آباد میں منگل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اس مسئلے پراسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کو واضح پیغام پہنچایا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے اس مسئلے کے حوالے سے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پرزوردیا ۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حملوں کے خلاف ترکی سمیت کئی ملکوں نے شدید تشویش کااظہار کیا ہے۔