Thursday, 25 April 2024, 02:54:22 pm
سعودی عرب سے تقریباًگیارہ سو پاکستانی قیدیوں کو واپس لایا جائے گا، وزیرداخلہ
May 11, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تقریبا گیارہ سو پاکستانی قیدیوں کو واپس لایا جائے گااور مقامی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی قیدیوں کی سعودی عرب سے واپسی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں بائیس قیدی منشیات سے متعلق مقدموں میں ملوث ہیں اور باقی آٹھ قیدیوں پر قتل کے الزامات ہیں اور انہیں واپس نہیں لایا جارہا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان سینکڑوں قیدیوں کے جرمانہ ادا کرنے کے لئے ایک ارب روپے فراہم کریں جو 2005 سے معمولی جرائم میں ملوث ہیں اور انہیں رہا کراُ جاسکتا ہے۔