Saturday, 20 April 2024, 02:52:06 am
حکومت غیرملکی زرمبادلہ کیلئے زرعی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے:فخر امام
June 11, 2021

قومی غذائی تحفظ کے وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول کے لئے زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی برآمدات کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دُور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت معلومات اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر وضع کردہ طریقوں کے ذریعے پیداوار بڑھانے میں کسانوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے پاکستان چین کی مدد حاصل کر رہا ہے۔