Friday, 19 April 2024, 03:42:15 am
پاکستان عالمی حدت اور کارکن کے اخراج کو کم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کیلئے پرعزم ہے:ملک امین اسلم
June 11, 2021

ماحولیات کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی حدت اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کیلئے پرعزم ہے۔اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں درخت لگانے کے سب سے بڑے پروگرامز اورقابل تجدید توانائی کے منصوبے حکومت کے کرہ ارض اور اس پر رہنے والوں کیلئے ماحولیات کو برقرار رکھنے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔انہوں نے بچوں کو درختوں کی اہمیت او ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔