Tuesday, 29 April 2025, 04:33:41 pm
 
اقوام متحدہ کا غزہ کی شہری آبادی کو اسرائیلی مظالم سے بچانےپر زور
July 11, 2024

اقوام متحدہ نے غزہ کی شہری آبادی کو اسرائیلی مظالم سے بچانے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujannic نے تنازع میں شریک تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ عالمی انسانی قوانین کا ہر صورت احترام کریں۔

غزہ میں بچوں اور خواتین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خوراک کے شدید بحران کا شکار ہیں اور وہ انتہائی گنجان آباد نقل مکانی والے مقامات میں رہنے پر مجبور ہیں۔