Tuesday, 16 April 2024, 06:27:49 pm
بھیم سنگھ کا بھارتی پارلیمنٹ پر5 اگست 2019ء کے فیصلے پر نظرثانی پر زور
September 11, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنلPanthers پارٹی کے صدر بھیم سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پانچ اگست دوہزار انیس کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔جموں میں ایک بیان میں1927 اور1932 کے اعلامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے جموں و کشمیر کے رہائشی قانون کو تبدیل کیا جاسکتا جس کی آئینی اسمبلی نے منظوری دی اور مہاراجہ ہری سنگھ نے اسے نافذ کیا۔بھیم سنگھ نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے دستخط کئے گئے اعلامیے میں خطے کے عوام کو صرف جموں و کشمیر کے شہری حقوق دئیے گئے تھے۔