Thursday, 28 March 2024, 09:32:49 pm
ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 82 افراد جاں بحق
September 11, 2021

ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید بیاسی افراد جاں بحق اور تین ہزار چار سو اَسی افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز تریسٹھ ہزار ایک سو اکیاسی افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق وہ تمام لوگ جنہوں نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانی ہے پورا ہفتہ کسی بھی ویکسی نیشن مرکز سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ انہیں دوسری بار ویکسین لگوانے کیلئے پیغام کے انتظار کی ضرورت نہیں ۔اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری بار ویکسین لگوانے کیلئے مختص کیا گیا ہے۔