Thursday, 25 April 2024, 02:13:41 pm
بھارت میں سپریم کورٹ نے تین متنازعہ زرعی قوانین پر عمل درآمد روک دیا
January 12, 2021

بھارت میں سپریم کورٹ نے تین متنازعہ زرعی قوانین پر عمل درآمد روک دیا ہے جن کے باعث کسانوں نے ہفتوں احتجاج کیا تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس Sharad Arvind Bodge نے کہا کہ حکومت اور کسانوں کے مابین معاملات طے کرنے کیلئے ایک ازاد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔جبکہ مرکزی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر سنگھ مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر تینوں متنازعہ قوانین کو منسوخ کیا جائے اور کسانوں سے معافی مانگیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان Randeep Suruewala نے کہا کہ کسان قانونی معاملے پر نہیں لڑرہے ہیں بلکہ وہ اپنی بقا اور روزی روٹی کیلئے کوشاں ہیں۔