Friday, 19 April 2024, 10:23:09 pm
راجہ فاروق حیدرکی ایل اوسی کے قریب شہری آبادی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت
January 12, 2021

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ایک بیان میں کنٹرول لائن پربھارتی افواج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسلسل واقعات پرانہوں نے کہاکہ ظالم بھارتی افواج نے آزادکشمیرکی شہری آبادی کونشانہ بناکرانسانیت کی تمام حدیں پارکردی ہیں۔