Tuesday, 16 April 2024, 09:53:14 am
صدر کا خصوصی افراد کو ہنر سکھانے کی ضرورت پر زور
January 12, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کو ہنر سکھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل وکیشنل اینڈ ٹریننگ کمیشن سید جاوید حسن سے گفتگو کر رہے تھے۔صدر نےNAVTTC سے کہا کہ مختلف خصوصی افراد کیلئے خصوصی تربیتی ماڈیول تشکیل دیا جائے اور انہیں ہنر پر مبنی تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں حصہ لے سکیں۔صدر نے خصوصی افراد کی مالی امداد اور انہیں نظام تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے مختلف خصوصی افراد میں ہنر کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔