Friday, 29 March 2024, 03:35:38 pm
پنجاب کلچرڈے منگل کومنایاجائے گا
March 12, 2023

محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کلچرڈے 14مارچ بروزمنگل کوالحمراکمپلیکس لاہورمیں منایاجائے گا۔ پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر الحمرا آرٹ سنٹر لاہور کو مختلف ثقافتی رنگوں میں سجایا جائے گا۔

ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نازیہ جبین کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر نے یوم ثقافت کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں صوفی اور فوک میوزک، پنجابی تھیٹر، ڈھول پرفارمنس اور دستکاری کے سٹالز شامل ہوں گے اور متعلقہ تقریبات منگل کی سہ پہر شروع ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ الحمرا نوجوان نسل کو روایات سے متعارف کرانے میں سب سے آگے ہے۔