Wednesday, 17 April 2024, 12:05:02 am
عوام کورونا کاپھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسدار ی کریں،ڈاکٹر فیصل
April 12, 2021

صحت کے بارے میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔

پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصاً پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث صحت کے نظام پر دبائو بڑھا ہے۔معاونِ خصوصی نے اس اعتماد کا اظہار کیا علماء کرام رمضان المبارک کے دوران مساجد میں احتیاطی تدابیر کی پاسداری اسی طرح یقینی بنائیں گے جیسے گزشتہ رمضان المبارک میں کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں سے کہا کہ وہ وقت لئے بغیر ویکسین لگوائیں۔انہوں نے 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں سے کہا کہ وہ ویکسین لگوانے کے لئے اپنا اندراج کرائیں جبکہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے لوگ مقررہ تاریخ پر ویکسین لگوائیں۔