Friday, 29 March 2024, 01:45:56 pm
پولیس کو پنجابیوں پرتشدد کی کھلی چھوٹ دینے پر سدھوکی حکومت پر کڑی تنقید
April 12, 2021

کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے دہلی پولیس کو پنجابیوں پر تشدد کی کھلی چھوٹ دینے پر بھارتی صوبے پنجاب کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے یہ بات ایک ٹویٹ میں مقامی سیاستدان LAKHA SIDHANA کے کزن پر دہلی پولیس کے تشدد کے حوالے سے کی ، انہوں نے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا۔سکھ سیاسی جماعت SHIROMANI AKALI DAL کے سربراہ SUKHBIR SINGH BADALنے بھی تشدد کی مذمت کی۔واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ ان نوجوانوں پر ہونے والے تشدد کے براہ راست ذمہ دار ہیں جنہوں نے متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج میں شرکت کی تھی۔