Thursday, 28 March 2024, 05:48:23 pm
اسرائیل اورفلسطینیوں کےدرمیان جاری ہولناک کشیدگی کےحوالےسےسلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس آج ہوگا
May 12, 2021

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری ہولناک کشیدگی کے حوالے سے آج ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ تین روز کے اندر یہ دوسرا اجلاس ہے۔بند کمرہ اجلاس کی درخواست تیونس، ناروے اور چین نے کی تھی۔

ادھر فلسطینی گروپ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے زور دیا ہے کہ اگر اسرائیل صورتحال کو طول دینا چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ امن کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندے TOR WENNES LAND نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس ایک بڑے پیمانے پر جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ تباہ کن ہے جس کی قیمت عوام چکا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ اقوام متحدہ امن کی بحالی کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔انہوں نے تمام فریقوں کے رہنمائوں سے اپیل کی کہ اب پُرتشدد واقعات روک دیں۔