Wednesday, 24 April 2024, 10:48:37 am
نرسوں کاعالمی دن
May 12, 2021

نرسوں کا آج (بدھ)عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد صحت عامہ کے حوالے سے اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اس سال اس دن کا موضوع ہے''نرسیں، مستقبل کے حفظانِ صحت کے نصب العین کو آگے بڑھانے والی ایک آواز''۔یہ دن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس سے ہولناک تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور نرسیں مریضوں کے علاج معالجے اور اس عالمی وباء کی روک تھام کی کوششوں میں ہر اول دستہ ہیں۔