Thursday, 25 April 2024, 03:27:58 am
تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصاً محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہوگی:فوادچوہدری
May 12, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصاً محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔آج اپنی ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے درد کو محسوس کرنے کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کے سر ہے۔

ادھر وزیر اطلاعات نے ایک اور ٹویٹ میں پنجاب حکومت اور کسانوں کو دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کا تاریخی پیداواری ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت میں گیارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تاریخی کامیابی کورونا وائرس کی وباء کے دوران حاصل ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پیشرفت ملک کے زر عی شعبے کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔