Thursday, 25 April 2024, 10:05:31 am
انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا
September 12, 2021

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے یو نان میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز دو ہزار اکیس کے تیسرے ٹورنا منٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے ۔

انہوں نے نوے کلو گرام کیٹگری کے مقابلوں میں آذربائیجان کے ابراہیم یوسف کو فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔یہ اس سال انعام بٹ کا بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں مسلسل دوسرا طلائی تمغہ ہے اس سے پہلے انہوں نے گزشتہ ہفتے اٹلی کے دارالحکومت روم میں دوسرے بیچ ریسلنگ ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔انعام بٹ کے دوسرے ساتھی زمان انور نے بھی نوے کلو گرام کیٹگری مقابلوں میں یوکرائن کے IVAN MALINکو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔