Thursday, 18 April 2024, 11:09:04 pm
حکومت عمر شریف کے علاج کیلئے تمام سہولیات فراہم کرے گی،وزیر اطلاعات
September 12, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ مزاحیہ اداکار عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں اور حکومت ان کے علاج کے لئے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صحت کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمر شریف کے بحفاظت سفر کے معاملے پر ان کی طبی ٹیم سے مشاورت کی ہے۔