Saturday, 20 April 2024, 03:19:43 am
پاکستان نےمیتھین اخراج میں کمی لانے کےمعاہدے میں شمولیت اختیارکی ہے:امین اسلم
October 12, 2021

پاکستان نے یورپی یونین اورامریکہ کی زیرقیادت میتھین کے اخراج میں کمی لانے کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی ہے جو ماحولیاتی تبدیلی پرقابوپانے کے ضمن میں ایک عالمی کوشش ہے جس کارواں سال آغازکیاجائے گا۔موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس معاہدے میں دودرجن سے زائدممالک پہلے ہی شمولیت اختیار کرچکے ہیں جس کا مقصد میتھین کے اخراج کو کم کرکے دوہزارتیس تک تیس فیصد کی سطح پرلاناہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے یورپی یونین اورامریکہ کوماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کی عالمگیرکوششوں میں اپنی شمولیت پرآمادگی سے آگاہ کردیاہے۔پاکستان رواں ماہ کی اکتیس تاریخ سے موسمیاتی تبدیلی پرہونے والی دوروزہ سربراہ کانفرنس سے پہلے اس معاہدے میں شمولیت اختیار کرنے والے چوبیس نئے ممالک میں شامل ہے۔