Thursday, 25 April 2024, 02:14:25 am
ملک میں ہر8میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے کینسرکا خطرہ ہے:خاتون اول
November 12, 2021

خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے چھاتی کے کینسر کے حوالے سے بروقت طبی معائنے کے لئے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج (جمعہ)کراچی میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگہی ' خصوصی افراد اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے کینسر کا خطرہ ہے۔ہر سال چھاتی کے کینسر کے باعث چالیس ہزار سے زائد اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے صورتحال کی نزاکت کو سمجھنا اور اپنی صحت کے بارے میں فکرمند ہونا وقت کا تقاضا ہے۔